م2019 میں کانگریس ۔ تلگودیشم اتحاد ممکن

ٹی آر ایس کو شکست دینا اصل مقصد : جی سکھیندر ریڈی
حیدرآباد 24 نومبر ( آئی این این ) کانگریس رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی 2019 کے عام انتخابات میں ٹی آر ایس کو شکست دینے کیلئے تلگودیشم سے بھی اتحاد کرنے میں پس و پیش نہیں کریگی ۔ ورنگل لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس نے انتخابات کے دوران سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرتے ہوئے یہاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ٹی آر ایس کو شکست دینے کیلئے کانگریس پارٹی کو بائیں بازو کی جماعتوں سے تعاون حاصل کرنے کی ضٰرورت ہے اور اسے تلگودیشم سے بھی اتحاد کرنا چاہئے ۔