حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 15 مارچ کو آٹو بند اور چلو اسمبلی احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اولا آٹو مینجمنٹ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جس نے 4 کیلو میٹر کیلئے کرایہ 29 روپئے مقرر کیا ہے ۔ جس سے فی کیلو میٹر کرایہ 7.25 روپئے پڑتا ہے ۔ جب کہ حکومت نے فی الحال کرایہ 11 روپئے فی کیلو میٹر مقرر کر رکھا ہے ۔ اس دوران آج پریس کلب بشیر باغ میں آٹو ڈرائیورس کا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15مارچ کو ایک روزہ آٹو بند منایا جائے گا اور چلو اسمبلی احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ قبل ازیں کنوینر محمد امان اللہ خاں نے اجلاس میں الزام عائد کیا کہ اوبیر ڈرائیورس کی کمپنیاں آٹو ڈرائیورس اور ان کے کاروبار کو راست نشانہ بنا رہی ہیں ۔