میہول چوکسی ، اینٹی گوا کو فرار ، مقامی پاسپورٹ کا حصول

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مفرور جوہری میہول چوکسی امریکہ سے کریبیائی ملک اینٹی گوا فرار ہوگیا اور اِس چھوٹے سے ملک کا پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا۔ انٹرپول کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے جواب میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو اینٹی گوا کے حکام نے مطلع کیاکہ میہول چوکسی اِس ماہ پہونچا تھا اور اِس ملک کا پاسپورٹ حاصل کرلیا ہے۔ چوکسی جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک سے فرار ہوا تھا۔ وہ پنجاب نیشنل بینک کو 12 ہزار کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کے کلیدی ملزم نیرو مودی کا ماموں ہے۔