نئی دہلی /5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سخت محنت اور جدوجہد سے ہی زندگی میں ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔ خوابوں کی دنیا سے نکل کر طلبہ کو سخت محنت کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ایک بچے نے مودی سے سوال کیا کہ وہ وزیر اعظم بننا چاہتا ہے، اس کے لئے کیا کرنا چاہئے؟۔ مودی نے کہا کہ ’’2024ء کے انتخابات کی تیاری کرو‘‘۔ انھوں نے بچوں کو جسمانی محنت کا مشورہ دیاکہ جسم سے کم سے کم چار بار بھرپور پسینہ نکلنا چاہئے، تاکہ صحت اچھی رہ سکے۔