میں نے نیائے اسکیم پر راہول و دیگر کانگریس قائدین کو مشورہ دیا : رگھورام راجن

ممبئی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق ریزرو بینک گورنر رگھورام راجن نے آج اعتراف کیاکہ انہوں نے نیائے اسکیم کے بارے میں کانگریس قیادت کو اپنی آراء سے واقف کرایا ہے اور انہیں ضروری مشورے دیئے۔ اس اسکیم کے تحت بڑی اپوزیشن پارٹی وعدہ کررہی ہیکہ اگر اسے اقتدار پر لایا جاتا ہے تو وہ فی خاندان 12000 روپئے اقل ترین ماہانہ آمدنی کو یقینی بنائے گی۔ راجن نے یہ بھی کہا کہ یہ اسکیم قابل عمل اور معقول ہے بشرطیکہ سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔