پٹنہ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہاکہ انھوں نے ان کے حامی سے مخالف بن جانے والے لالو پرساد کی صحت کے بارے میں آگہی حاصل کرنے کے لئے چار مرتبہ کالس کئے ہیں جو انھوں نے انسانی جذبہ کے تحت کئے ہیں نہ کہ کسی سیاسی مقصد سے۔ ان کے یہ ریمارکس لالو پرساد کے چھوٹے فرزند تیجسوی یادو کی جانب سے نتیش کمار کے اس اخلاقی مظاہرہ کو ’دیر کی خیرسگالی کال‘ کے طور پر مسترد کردینے کے کچھ دنوں بعد کئے گئے۔ نتیش کمار نے کہاکہ ’’میں نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لالو جی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے چار مرتبہ کال کیا ہے‘‘۔