ممبئی 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میرا نام رگھورام راجن ہے اور میں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔ آر بی آئی کے گورنر سے شانتا کروز پر اندرون ملک شرح سود میں کمی کے اعلان پر تبصرہ کی خواہش کرنے پر اُنھوں نے مذکورہ بالا جواب دیا۔ حکومت اور شعبہ صنعت کے دباؤ کے دوران رگھورام راجن نے آج شرح سود میں 0.50 فیصد کمی کردی۔ توقع تھی کہ وہ 0.25 فیصد کمی کریں گے لیکن اُنھوں نے دوگنی کمی کردی۔ یہ گزشتہ 3 سال کی سب سے بڑی کمی ہے۔ اس تخفیف سے ریپو کی شرح 6.75 فیصد ہوگئی ہے جو گزشتہ ساڑھے چار سال کی اقل ترین شرح ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے چوتھی دو ماہی مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جس کے بعد اُن سے شرح سود میں کمی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ اس پر اُنھوں نے جواب دیا کہ میں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔
اتراکھنڈ میں دو گروپ میں جھڑپ
دہرہ دون ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے ضلع پَوری میں کشیدگی پیدا ہوگئی جبکہ دو گروپس کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس کی وجہ سے 5 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ایس پی پَوری اجئے جوشی نے کہاکہ ایک شخص پرجاپتی نے اپنے ٹریکٹر سے کل آدھی رات کو ایک مکان کو ٹکر دے دی تھی جس سے اس کی ایک دیوار منہدم ہوگئی ہے اسی وجہ سے دو گروہوں میں جھڑپ ہوگئی۔