میں منعقدہ کانفر نس میں شرکت کی دعوت پرانے شہر کے نوجوان انجنیئر کو Google Headquarter

حیدرآباد ۔ /28 اگست (راست) پرانے شہر عیدی بازار کے نوجوان فضیل عثمانی ولد جناب عبداللہ چاند عثمانی کو گوگل ہیڈکوارٹر سانفرانسیسکو امریکہ میں اکٹوبر میں ہونے والی کانفر نس Connect Live 2018 میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس کانفر نس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 150 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں فضیل عثمانی سب سے کم عمر نوجوان ہیں ۔ اس کانفرنس کا مقصد Google Maps کیلئے نئے Innovative Ideas کے ذریعے اسے مزید بہتر بنانا ہے جس سے عوام کو فائدہ پہونچے ۔ فضیل عثمانی کے Google Maps میں Contribution کی بدولت 35 Million لوگوں کو فائدہ پہونچا ۔ فضیل عثمانی MVSR Engineering College – Nagole, Hyd. کے IT کے طالب علم ہیں ۔