شائقین ’’ڈرٹی پکچر‘‘ جیسی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں
حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے خود کو ایک لالچی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ’’ڈرٹی پکچر‘‘ اور ’’کہانی‘‘ جیسی فلموں میں انہیں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ دو فلمیں ایسی ہیں، ان کی اداکاری اور ہیجان انگیز کردار کے باعث شائقین فلم نے اسے بے حد پسند کیا۔ بالی ووڈ میں یہ دو فلمیں خواتین پر مبنی کہانی پر مرکوز کامیاب فلمیں تھیں۔ ہینڈلوم کے احیاء کیلئے FICCI لیڈیز آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مَیں خواتین کو محور بناکر تیار کی جانے والی فلموں کو پسند کرتی ہوں۔ یہ فلمیں اچھا پیسہ کماتی ہیں۔ شائقین فلم بھی ایسے ہی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اسکرین پر خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے میں زیادہ سے زیادہ اچھے کیرکٹر رول ادا کرنا چاہتی ہوں۔ ہینڈلوم پارچہ جات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہینڈلوم کی تیار کردہ ساڑیاں بے حد پسند ہیں۔ میں نے بچپن سے اپنی والدہ ، چاچیوں اور پڑوسیوں کو کاٹن کی ساڑیاں پہنتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہینڈلوم کی بنی ساڑیاں میری پسندیدہ ساڑیاں ہیں۔