نیویارک۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ’پیپسی کو‘کی ہندوستانی نژاد سابقہ سی ای او اندرا نوئی نے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں شامل ہوتی ہیں تو تیسری جنگ عظیم کا باعث ہوجائیں گی کیوں کہ وہ بہت بے باکی سے اظہار خیال کرتی ہیں۔ غیر نفع بخش تنظیم ایشیاء سوسائٹی جو ایشیاء کے تعلق سے دنیا کو واقف کراتی ہے، اس نے یہاں 62 سالہ اندرا نوئی کو گزشتہ روز گیم چینجر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا۔ اندرا نے بزنس کے شعبہ میں کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ وہ انسانیت نواز مہمات میں میں بھی شریک رہیں۔