حیدرآباد۔ 29۔ مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست میں اردو زبان کی ترقی اور اس کے تح فظ کیلئے مثبت اقدامات کرے گی بلکہ مختلف محکمہ جات میں تقررات کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے ٹسٹ بھی انگریزی و تلگو زبان کے ساتھ اردو زبان میں بھی تحریر کرنے کی اجازت کیلئے بھی عاجلانہ اقدامات کرے گی ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج ایوان میں تصرف بل پر ہوئے مباحث کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا واضح تیقن دیا اور کہا چونکہ وہ خود بھی ایک محب اردو ہیں اور اس زبان کے چلن کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے بھی مختلف ٹسٹوں کو اردو زبان میں تحریر کرنے کی اجازت دیئے جانے کی صورت میں ان پرچوں کی مناسب جانچ کیلئے ممتاز شخصیتیں دستیاب ہوں گے یا نہ ہوں گے اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔