نئی دہلی ۔ 7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس میں شمولیت راتوں رات کیا فیصلہ نہیں ، شتروگھن سنہا نے کہا کہ وہ وفادار ہیں لیکن کوئی بھی کام جوش میں نہیں کرتے بلکہ ہوش سے کام لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلے جیسے نوٹوں کی تنسیخ ، جی ایس ٹی اور رافیل سودے میں وزیراعظم نے ہوش سے نہیں جوش سے کام لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اعتراف کرلینا چاہیئے اور رافیل سودے پر وضاحتی بیان جاری کرنا چاہیئے ۔ انہیں اس سلسلہ میں سوالات کا جواب دینے آگے آنا چاہیئے ، ورنہ ان کا 56انچ کا سینہ 6انچ کا ہوجائے گا ۔ وہ کانگریس پر شمولیت کے بارے میں خبررساں ادارہ کو انٹرویودے رہے تھے ۔ اس سوال پر کہ کیا بہاری بابو پٹنہ صاحب سے تیسری مرتبہ کامیاب ہوتے ہوئے ہیٹ ٹرک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی گرونانک کا پرساد ہوگی ۔