میں تلنگانہ کی ’’چھوٹی ماں‘‘ہوں: سشما سوراج

حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے عالمی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ تلنگانہ کی ’’چنمّاں‘‘ (چھوٹی ماں) ہیں۔ تلنگانہ کی تہذیب و تمدن سے وہ بیحد متاثر ہیں۔ تلنگانہ کے عوم انھیں چنااماں کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ سشما سوراج نے تلنگانہ کے ثقافتی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ٹیکنالوجی کو اپنانے اور مسابقت میں اپنے آپ کو منوانے کی حکومت نے جو کوشش کی اس کی بھی ستائش کی اور کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں عالمی سطح پر امن و امان کے قیام کیلئے جو پالیسی اپنائی گئی ہے اس سے ہند ۔ امریکی تعلقات مزید مضبوط ہونے کا دعویٰ کیا۔ واضح رہے کہ جب لوک سبھا میں علیحدہ تلنگانہ ریاست کا بل پیش کیا گیا اُس وقت سشما سوراج قائد اپوزیشن تھیں تب انھوں نے تلنگانہ بل کی تائید کرتے ہوئے ’’چنمّاں‘‘ (سشما سوراج) کو بھی یاد رکھنے کی تلنگانہ کے عوام سے خواہش کی تھی جس کا آج انھوں نے چوٹی کانفرنس میں تذکرہ کیا۔