میں بی جے پی کا ورکر پہلے ہوں اور وزیراعظم بعد میں: مودی

منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وارانسی پہنچنے پر وزیراعظم کا پرجوش استقبال
واراناسی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ورکروں کے ایک اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرتے ہوئے کاشی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بی جے پی کے ورکر پہلے ہیں اور ملک کے وزیراعظم بعد میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حلقہ کا انتخاب زبردست اکثریت سے جیتا ہے۔ قوم نے ہوسکتا ہے کہ مجھے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سیمنتخب کیا ہو لیکن میںآپ کے لیے ایک ورکر ہوں اور میرے لیے آپ کا حکم ترجیحی ہے۔ مودی نے دو شنبہ کے دن اپنی پارلیمانی نشست کا دورہ کیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور پھر اس کے بعد کاشی وشواناتھ کے مشہور مندر میں پوجا کی۔ اترپردیش پہنچنے پر بی جے پی کے صدر امیت شاہ، گورنر رام نائک اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ یوگی اور دیگر بی جے پی قائدین نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔