حیدرآباد۔ 9 فروری (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ سے برطرف کئے گئے ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج مبینہ طور پر کہا کہ اگر کوئی دوسرا قائد انہیں پیشگی اطلاع دیئے بغیر ضلع ورنگل میں مہم چلائے تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ ضلع میں اسٹیشن گھن پور میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کے دوران ڈاکٹر راجیا نے کہا کہ پارٹی کے قائدین کو مقامی رکن اسمبلی اور حلقہ کے انچارج کو اطلاع کرکے کوئی مہم چلانا یا جلسہ سے خطاب کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حلقہ میں ان کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوگا اور کہا کہ وہ ان کے حلقہ میں ’’باس‘‘ ہیں۔