میں اوباما کی پسندیدہ کتابیںاور گانے2017ء

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی پسندیدہ کتابوں اور گانوں کے بارے میں جسے انہوں نے 2017ء کے دوران کئی بار پڑھا اور سنا، روایتی طور پر یہ معلومات انہوں نے عوام کیساتھ شیئر کی، جن میں انکی دس پسندیدہ کتابوں جن میں پاکستانی مصنف محسن حامد کی کتاب ’’ایگزٹ ویسٹ‘‘ کا تذکرہ کیا جو انہیں بیحد پسند ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کینڈرک لامار اور جے زیڈ کو اپنا پسندیدہ گلوکار بتایا۔ اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ میری صدارت کے زمانے میں اپنی پسندیدہ کتابوں اور گانوں کو عوام سے شیئرکرنے کی روایت میں نے ہی شروع کی جس کے ذریعہ مصنفین اور گلوکاروں کے فن کی عکاسی ہوتی ہے اور دنیا کے ایسے گوشوں میں بھی انکی گونج ہوتی ہے جہاں وہ گمنام ہیں۔