میگ سیسے ایواڈ میں دو ہندوستانی بھی شامل

منالی ۔ 26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) رواں برس رومن میگ سیسے ایوارڈ میں دو ہندوستانی بھارت وتوانی اور سونم وانگ چو بھی شامل ہیں ۔ مذکورہ ایوارڈز کے فاتح افراد کا آج اعلان کردیا گیا ہے اور ایوارڈ کے معلنہ 6 افراد میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں ۔ وتوانی کو ذہنی معذورین کیلئے کی جانے والی خدمات کے عوض اس ایوارڈ کیلئے مستحق قرار دیا گیا ۔ رومن میگ سیسے ایوارڈ فاؤڈیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا کہ 51سالہ سونم کو شمالی ہندوستان میں ان کی خدمات کیلئے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیاہے ۔ دیگر افراد میں کمبوڈیا کے چانگ اور ویٹنام کے ووتی ہانگ یان بھی شامل ہیں۔