نئی دہلی ۔ 27 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مشہور زمانہ میگی نوڈلس میں حد سے زیادہ منوسوڈیم گلومیٹ کی ملاوٹ سے متعلق خبر وں کی اشاعت پر نیسلے کمپنی نے یہ وضاحت کی کہ ان کے پاس لیباریٹری میں باقاعدہ نوڈلس کی جانچ کی جاتی ہے جس کے باعث نوڈلس کے معیار اور اجزاء کے مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور کمپنی اس عہد پر ٹسٹ بھی ہیلت بھی کاربند ہے اور میگی میں ایم ایس جی کی ملاوٹ سے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ اس غلط فہمی کا ازالہ کرلیں کہ میگی نوڈلس کا استعمال مضر صحت ہے۔
آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دیاجائے، امریکی عدالت میں مقدمہ
نیویارک۔ 27 ۔ مئی(سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانیوں نے جنہیں آر ایس ایس نے زبردست تبدیلی مذہب کروایا ہے۔ آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے امریکی عدالت میں ایک اپیل دائر کرنے میں سکھوں کے حقوق کی تنظیم کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ سکھ فار جسٹس نے بتایا کہ تین ہندوستنیوں کو گھر واپسی مہم کے تحت نشانہ بنایا گیا اور آر ایس ایس کی جانب سے زبردستی ان کا مذہب تبدیل کروایا گیا ۔ سکھ ،مسلم اور عیسائی فرقہ سے وابستہ متاثرین مشیل مسیح ، ہاشم علی اور کلویندر سنگھ نے سکھ فار جسٹس کے ساتھ ایک مرممہ شکایت عدالت میں درج کروائی ہے تاکہ آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دیا جاسکے۔