شیلانگ ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق میگھالیہ آہستہ آہستہ ہیروئین کی تقسیم کی گذرگاہ کے طورپر ابھررہا ہے ۔ ایسٹ خاصی ہلز سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ڈیوس مرک کے مطابق شیلانگ منشیات کی اسمگلنگ کے مرکز کے طور پر یا تو انتہاپسند یا پھر غیر سماجی عناصر کیلئے ایک گذر گاہ کی حیثیت سے ابھررہا ہے ۔ انہوں نے آج یہاں منشیات لعنت کے بین الاقوامی دن و غیر قانونی اسمگلنگ کے طور پر منائے جانے والے جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔