’’میک اِن انڈیا‘‘ نعرہ خود مودی نے نظرانداز کردیا : کانگریس

نئی دہلی۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر دفاع اور کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انتونی نے رافیل طیاروں کی معاملت کے بارے میں کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی سکیورٹی ضروریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود اپنے ’’میک اِن انڈیا‘‘ نعرہ کو بھی نظرانداز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت میں 126 رافیل طیاروں کی خریدی کا فیصلہ کیا گیا تھالیکن اب صرف 36 طیارے خریدے جارہے ہیں۔