میکسیکو کے پارکنگ لاٹ میں چھ نعشیںدستیاب

میکسیکو سٹی ۔26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سنالو آ میں 5 مردوں اور ایک خاتون کی نعشیں ملی ہیں۔ یہ گرفتار شدہ منشیات کی تجارت کرنے والے گروہ کے سرغنہ جوآکن الچاپو گزمین کا آبائی علاقہ ہے ۔ یہ نعشیں بحرالکاہل کی بندرگاہ مزاٹلان کی ایک پارکنگ میں علی الصبح ملی ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان لوگوں کی موت کیسے ہوئی۔ یہ اموات گزمان کے حریف گروہوں کے ساتھ لڑائی کا نتیجہ ہوسکتی ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں میں تشدد پھر بڑھ گیا ہے ۔ گزمان کو میکسیکو کے سلامتی دستوں نے برسوں کی کوششوں کے بعد فروری 2014 میں مزائلان سے گرفتار کرلیا تھا مگر وہ جولائی 2015 میں جیل سے بھاگ گیاتھا۔