میکسیکو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے،24افراد ہلاک

میکسیکو سٹی 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو سٹی کے بیرونی علاقے میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں جمعرات کو دو دھماکے ہونے سے کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی اور 49 دیگر زخمی ہوگئے ۔میکسیکو کے سرکاری حکام نے ایک بیان میں کہا کہ یہ علاقے آتشیں اشیاء بنائے جانے کیلئے جانا جاتا ہے ۔ میکسیکو سٹی سے 32 کلومیٹر شمال میں تلتے پیک میونسپلٹی کے علاقے میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکوں کے بعد راحت رساں اورفائربریگیڈ ، اور پولیس اہلکارموقع پر پہنچے تھے جس کے بعد دوسرا زبردست ھماکہ ہوا۔جاری بیان کے مطابق امدادی اہلکار پہلے دھماکے کے بعد بچاؤکاری آپریشن چلا رہے تھے تبھی دوسرا دھماکہ ہوا جس میں امدادی اہلکاروں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ مہلوکین میں 17کی موت جائے حادثے پر اور 7 کی علاج کے دوران ہاسپٹل میں ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 49 دیگر زخمی ہوگئے ۔