میکسیکو سٹی، 3 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو کے باجا کیلی فورنیا جزیرہ نما میں طوفان لیڈیا سے دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔میکسیکو کو مختلف ریاستوں میں کل بھاری بارش کے ساتھ طوفان کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ۔باجا کیلی فورنیا سور ریاست کے پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق ان لوگوں کی موت بجلی کی زد میں آنے یا بہاؤ کو پار کرنے کی کوشش میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔ میکسیکو کے مختلف ریاستوں بالخصوص مغربی میکسیکو میں طوفان جاری ہے جس سے بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے اور گھر اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔تقریباً تین ہزار لوگوں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔