میکسیکو میں فوج نے جرائم پیشہ گروہ کے دس افراد کو ہلاک کیا

میکسیکو سٹی، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو کے فوجیوں نے امریکی سرحد سے متصل شمالی صوبہ تمالپاس میں فوجی گشت کے دوران گھات لگائے بیٹھے ایک جرائم پیشہ گروپ کے دس ارکان کو ہلاک کردیا۔ پولس ٹاسک فورس نے ایک بیان میں بتایا کہ سرحدی شہر نیووو لاریڈو کے باہری شاہراہ پر ایک فوجی قافلے پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد جوابی کاررائی کرتے ہوئے فوجیوں نے گولیاں چلائیں جس میں آٹھ افراد مارے گئے ۔اس دوران کچھ لوگ بھاگ گئے جن کا فوجیوں نے پیچھا کیا اور بعد میں دو دیگر افراد کو بھی مار گرایا۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ ایک خاتون ٹرک ڈرائیور کو بھی گولی لگی جس نے بعد میں اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔