میکسیکو میں تصادم‘10افراد ہلاک

ژولاپا۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حریف گروہوں کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران جو جنوبی مکسیکو میں ہوئی تھی کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ‘ جب کہ اس علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ یہ واقعہ وسط مدتی انتخابات سے عین قبل پیش آیا ۔ جھڑپ میں مبینہ طور پر نیم فوجی تنظیم بھی ملوث ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اُس نے خود حفاظتی اقدام کے طور پر حملہ کیا تھا ۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے موقع واردات پر ایک لاش دیکھی ہے۔ گروپ کا یہ ہیڈ کوارٹر دیہات ژولاپا کے قریب واقع ہے ۔ جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ ایک اور جھڑپ میں جو ان افراد کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں کے پاس ہوئی مزید 7 افراد زخمی ہوگئے ۔