میکسیکو میں ایک مکان کے باہر 9 افراد کی نعشیں پائی گئیں

میکسیکوسٹی، 28 جولائی (رائٹر) میکسیکو کے نوایوو لاریڈو شہر میں ایک مکان کے باہر نو افراد کی نعشیں ملی ہیں جن میں سے پانچ نعشیں خواتین کی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمولي پاس میں اٹارنی جنرل کے دفتر کو معاملے کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ اس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔ زیادہ تر نعشیں عریاں ہیں اور انہیں موٹے کاغذ سے ڈھکا گیا ہے ۔تمولیپاس میں منشیات کی اسمگلنگ کو لے کر گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات عام ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں منشیات کے سلسلے میں ملک میں ہوئے زیادہ تر پرتشدد واقعات میں سے کچھ یہاں ہوئے ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی نظر آتی ہے ۔

ایران کا راکٹ ٹسٹ
اشتعال انگیز سرگرمی: امریکہ
واشنگٹن، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران کی جانب سے آج کئے گئے راکٹ ٹسٹ کو اشتعال انگیز سرگرمی اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ وہیں ایران نے کہا ہے کہ خلائی پروگرام کے تحت اس راکٹ کاٹسٹ کیا گیا ہے جس سے خلا میں سیٹلائٹ نصب کیا جا سکتا ہے۔