میکسیکو: لاپتہ طلبا کی ہلاکت

میکسیکو سٹی، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے اٹارنی جنرل یسوس موریا کارام نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ گینگ کے گرفتار افراد نے 43 لاپتہ ہونے والے طلبا کو ہلاک کرنے اور اُن کی نعشیں جلانے کے بعد راکھ کو دریا بُرد کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اِن طلبا کے لاپتہ ہو جانے کے بعد سے صدر انریک پینا نیٹو کی حکومت کو عوامی احتجاج کا سامنا تھا۔2006 ء کے بعد سے میکسیکو میں منشیات اور اسلحے کے منظم جرائم کرنے والے گروہوں کے ہاتھوں 80 ہزار افراد کی ہلاکت اور 22 ہزار دیگر لاپتہ ہوگئے۔