میکسیکو، گواتیمالا میں طاقتور زلزلہ، 3 اموات

ٹکسٹلا گتریز (میکسیکو) ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ساحل بحرالکاہل کر 6.9 شدت کے زلزلہ نے جنوبی میکسیکو اور وسطی امریکہ کے وسیع علاقہ کو آج دہلا دیا جس کے نتیجہ میں کم از کم تین افراد فوت ہوگئے اور درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے کہا کہ یہ زلزلہ 0453 آئی ایس ٹی پر محسوس کیا گیا اور اس کا مبدا گواتیمالا سرحد کے قریب رہا۔ ابتداء میں اس کی پیمائش 7.1 کی گئی لیکن بعد میں اسے گھٹا کر 6.9 بتایا گیا۔ آتش فرو عملہ کے ترجمان رال ہرنانڈیز نے کہا کہ زلزلہ سے کئی مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ گواتیمالا میں کم از کم 30 مکانات کو نقصان پہنچا اور ساتھ ہی ساتھ اس علاقہ میں زمینی تودے کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے۔