واشنگٹن، 23 جنوری (رائٹر)امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدہ (این اے ایف ٹی اے ،نافٹا) پر کینیڈا اور میکسیکو کے لیڈروں سے جلد ہی بات چیت کریں گے ۔مسٹر ٹرمپ کے دفتر سے جاری ریلیز کے مطابق صدرجلد ہی نافٹا کے سلسلے میں بات چیت کریں گے ۔ سرحد پر سیکورٹی اورامیگریشن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ’نافٹا‘معاہدے پر بات چیت جلد ہی شروع کی جائے گی۔نافٹا معاہدے پر امریکہ نے 1994 میں کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ دستخط کئے تھے ۔ یہ ایک آزاد تجارتی معاہدہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے ساتھ متصل سرحد پر دیوار بنانے اور نافٹامعاہدہ توڑنے کی بات کہی تھی۔ میکسیکو کے صدر انرک پی نیٹو نے بھی اس سلسلے میں کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈیو سے بات چیت کی ہے ۔