دلی کے تلک نگر علاقہ میں واقع چائے والے یکھندر پاسوان کی جگہ سنگر میکا سنگھ چائے بیچ رہے تھے میکا کو چائے فروخت کرتا دیکھ کر وہاں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اور ہر کوئی میکا کی دوکان پر چائے پینے کیلئے پہنچے لگا دراصل میکا چائے والے پاسوان کے افراد خاندان کیلئے رقم جمع کرنے کی خاطر چائے والا بنے تھے میکا نے پوری خوشی اور لگن سے چائے بنائی اور لوگوں کو فروخت کی میکا نے بتایا کہ چائے والوں کی زندگی بڑی مشکل سے گذرتی ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کے پاس کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہوتا پھر سردی ہو گرمی ہو یا پھر برسات لیکن ان کو تو صرف چائے بنانی ہے اور لوگوں کو پلانی ہے ۔
پونم ڈھلن کا فلم ڈائرکشن میں داخلہ
یش چوپڑہ کی فلم ’’ نوری ‘‘ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی اپنے وقت کی خوبصورت اداکارہ پونم ڈھلن جو برسوں تک فلموں سے دور رہی تھیں اب پھر سے بطور فلم ڈائرکٹر بالی ووڈ میں داخلہ لے رہی ہیں وہ فی الحال ایک رومانٹک فلم بنانے کی تیاری میں ہیں اس کیلئے وہ دو اور پراجکٹس پر بھی کام کررہی ہیں جن میں ایک جداگانہ موضوع پر ہے دوسرا ایک سنجیدہ موضوع پر ہے اپنے ایکٹنگ کیریئر میں زیادہ کامیاب نہ رہیں اس اداکارہ کے ڈائرکشن کیریئر میں کیا ہونے والا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیگا ۔