میڑچل میں فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرپڑا

حیدرآباد 28ستمبر(یو این آئی)میڑچل میں آج فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر پڑا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے محفوظ طورپر نیچے اتر گیا ۔اس حادثہ میں ایرفورس کے دیگر دو تربیت پانے والے پائلٹس بھی محفوط رہے ۔یہ تربیتی طیارہ حکیم پیٹ ایر فورس ٹریننگ سنٹر کا ہے جو کچھ منٹ تک پرواز کے بعد گر گیا۔یہ حادثہ میڑچل ضلع کے کیسرا منڈل کے انکی ریڈی پلی کے قریب پیش آیا۔اس تربیتی طیارہ کے اچانک کھیت میں گرنے سے وہاں موجود تمام مقامی افراد حیران رہ گئے ۔ طیارہ کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی اورگرنے کی زور دار آواز سن کر مقامی عوام کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری وہاں پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس کے گرنے کی وجہ تکینکی خرابی ہے یا پھر پائلٹ کی لاپرواہی ہے ۔