میڑچل میں حادثہ ، ایک ہلاک

حیدرآباد ۔ /29 جولائی (سیاست نیوز) میڑچل علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ میڑچل آئی ٹی آئی کے روبرو اس وقت پیش آیا جب ایک کار نے مخالف سمت سے آنے والے کنٹینر کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں محمد شکیل برسرموقعہ ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ 3 افراد پی وینو ، سید حبیب اور راجکمار زخمی ہوگئے جنہیں توپران کے مقامی دواخانے میں منتقل کیا تھا ۔