میڈیکل کے خطوط پر انجنیئرنگ کے لئے بھی نیٹ کے انعقاد کا جائزہ

حیدرآباد ۔ /24 جولائی (سیاست نیوز) ملک بھر میں میڈیکل کو رسیس ، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ’’نیٹ NEET ‘‘ کے خطوط پر انجنیئرنگ کور سیس میں داخلوں کیلئے بھی قومی سطح پر ’’نیٹ‘‘ کا انعقاد عمل میں لانے کیلئے مرکزی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور سمجھا جارہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال 2019 ء سے ہی انجنیئرنگ کورسس میں داخلوں کیلئے نیٹ کا انعقاد عمل میں لائے جانے کی توقع پائی جاتی ہے ۔انجنیئرنگ کور سیس میں داخلے نیٹ کی اساس پر ہی دیئے جائیں گے ۔