میڈیکل کالج میں نشست دلانے کا جھانسہ ، دو دھوکہ باز وں کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔/26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) میڈیکل کالج میں نشست فراہم کرنے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپنے والے دو دھوکہ بازوں کے خلاف پنجہ گٹہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایچ رائیڈو نے پولیس کو بتایا کہ شیشانک شیکھر اور دنیش سنگھ نے ان کے بیٹے کو بنگلور کے ویدھی میڈیکل کالج میں میڈیکل نشست فراہم کرنے کا دعویٰ کیا اور انہیں 52 لاکھ روپئے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ رائیڈو نے مذکورہ دھوکہ بازوں کو تین اقساط میں 21 لاکھ روپئے حوالے کئے۔ رقم حاصل کرنے کے بعد شیکھر اور دنیش سنگھ نے رائیڈو کو بنگلور آنے کیلئے کہا اور وہاں پہنچے تب دھوکہ بازوں نے اپنے فون بند کرلئے۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد رائیڈو نے پولیس پنجہ گٹہ میں شکایت درج کرائی جس پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔