میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے 25اگست سے کونسلنگ

حیدرآباد۔18اگست ( سیاست نیوز) آندھراپردیش و تلنگانہ ریاستوں کے میڈیکل کالجس میں داخلوں کیلئے ایمسیٹ 2014( میڈیسن) کونسلنگ کا 25 اگست سے آغاز ہوگا ۔ آندھراپردیش اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے آج منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا کہ سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں ایمسیٹ2014ء انجنیئرنگ و میڈیسن کی کونسلنگ ماہ اگست کے اختتام تک مکمل کر کے یکم ستمبر سے انجنیئرنگ و میڈیکل کالجس میں تعلیم کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے ۔ لہذا انجنیئرنگ اور میڈیکل کورسیس میں داخلوں کے عمل کا آغاز کر کے ماہ اگست کے اختتام تک کونسلنگ کی تکمیل کرلینے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔