نیٹ میں اہلیت کے حامل طلبہ درخواست داخل کرسکتے ہیں
حیدرآباد ۔ 17 جون( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں میڈیکل کالجس کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کے لئے بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ۔ ان داخلوں کے لئے نیٹ کے کے کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ رجسٹرار کالوجی ہیلت یونیورسٹی نے یہ بات بتائی ۔ اس نے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ کی فہرست میں نام رہے نہ رہے نیٹ میں اہلیت کے حامل طلبا و طالبات درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد طلباء طالبات آن لائن کے ذریعہ اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ اسی دوران بتایا گیا کہ میڈیکل کالجس میں داخلوں کے لئے ٹسٹ سے متعلق تلنگانہ کے اہل امیدواروں کے رینکس کالوجی ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات کے نیٹ میں حاصل کردہ رینکس کی ابتدائی میرٹ لسٹ اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ درخواست گذاروں کی تفصیلات کی روشنی میں نشستوں کو پُر کرنے سے قبل قطعی رینکس پر مبنی لسٹ جاری کی جائیگی ۔ نیٹ کے اہل امیدوار میڈیکل کورسیس ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلوں کے لئے اپنی درخواستیں اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی داخل کرنے کی درخواست کی گئی ۔ اعلامیہ سے قبل درخواستوں کے ادخال سے متعلق کسی الجھن میں مبتلاء نہ ہونے کی طلبا و طالبات سے اپیل کی گئی ۔