میڈیکل پی جی کورسیس کی فیس میںاضافہ کے جی او پر حکم التوا

حیدرآباد 23 اگسٹ ( این ایس ایس ) ہائیکورٹ نے آج ایک جی او پر حکم التوا جاری کردیا جس میں ریاستی حکومت نے سوپر اسپیشالیٹی میڈیکل پی جی کورسیس کی فیس کو 5 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپئے کردیا تھا ۔ جی او کی مخالفت کرتے ہوئے ہیلت کئیر ریفارمس اسوسی ایشن نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ عدالت نے فیس میں اضافہ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے جی پر حکم التوا جاری کردیا ہے ۔ درخواست گذار تنظیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

نو وارٹس و واٹس ایپ کے
سی ای اوز کی کے ٹی آر سے ملاقات
حیدرآباد 23 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) دو اہم کارپوریٹ شخصیتوں واٹس ایپ اور نو وارٹس کے سی ای اوز نے آج علیحدہ علیحدہ وزیر صنعت کے ٹی راما راٰ سے ملاقات کی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وی نرسمہن اور کرس ڈانیلس نے کے ٹی آر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔