حیدرآباد۔24مارچ ( سیاست نیوز) ڈاکٹر این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی وجئے واڑہ کے زیراہتمام میڈیکل پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ میں بے قاعدگیوں کی سی بی سی آئی ڈی سے تحقیقات کروانے کا گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے حکم جاری کیا ۔ راج بھون کے ذرائع نے کہا کہ انٹرنس ٹسٹ میں بے قاعدگیوں کے واقعات پیش پر چند دن قبل لوک ستہ قائد جے پرکاش نارائنا نے گورنر سے ملاقات کر کے تفصیلات سے واقف کروایا تھا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس پر مسٹر نرسمہن نے صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر وینو گوپال ریڈی سے تحقیقات کا اعلان کیا تھااور مسٹر وینو گوپال ریڈی نے تحقیقات مکمل کرکے آج گورنر کو رپورٹ پیش کی لیکن مسٹر نرسمہن نے اس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ مکمل تحقیقات کیلئے سی بی سی آئی ڈی کو احکامات جاری کئے ہیں ۔