واشنگٹن ۔ 24 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) میڈیکل ٹورازم بطور خاص ہندوستان میں موجود بیماریوں کے جرثومے امریکہ میں منتقل ہورہے ہیں ۔ یہ بات صحت عہدیدار نے قانون سازوں کو بتائی ۔ یہ منتقلی ، مثال کے طورپ جو طلبہ یہاں سے میڈیکل ٹورازم پر ہندوستان کو جاتے ہیں وہاں سے وہ اُن جرثوموں کو انجانے میں امریکہ منتقل کرتے ہیں جو نہایت تشویشناک ہے جب وہ ان جرثوموں کی وجہ سے دواخانوں کو رجوع کرتے ہیں تو ان میں ان جرثوموں کا پتہ چلتا ہے ۔ یہ بات ڈاکٹر انتھونی ایس فاسی نے جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد الرجی اور متعدی بیماریوں کے ڈائرکٹر ہیں ، نے بتائی ۔ کانگریس خاتون روسا دیلاورو، سب کمیٹی کی اعلیٰ ممبر ہیں نے بتایاکہ ان جرثوموں اور ان کے حامل مریضوں کی وجہ سے امریکہ خطرہ میں ہے ۔ اس مسئلہ کو منصوبہ بندی ، دواؤژ کی ترسیل ، مناسب ٹیکہ اندازی ، خوراک اور علاج کے حل کیا جاسکتا ہے ۔ ایک حالیہ تحقیق سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ امریکہ کے چند مصروف ترین ہوائی اڈے بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کے بعض ہوائی اڈے ایسے ہیں جو کسی بھی وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کی صورت میں بہت تیزی سے اس کے پھیلائو کا باعث بن سکتے ہیں۔