میڈیکل نشستوں کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ

نئی دہلی۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کے 13میڈیکل کالجوں میں 1200 نشستوں کی منسوخی کے بارے میں کل صورتحال واضح ہوجائے گی جب سپریم کورٹ اس ضمن میں اپنے پہلے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ واضح رہے کہ ان میڈیکل کالجوں کے انتظامیہ جات اور مالکین نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرتے ہوئے میڈیکل کالجوں سے متعلق ٹیچنگ ہاسپٹلس اور دیگر شعبوں میں دستیاب سہولتوں کی شرائط پر دوبارہ غور و تنقیح کی استدعاء کی تھی۔

ویمنس کالج کے جشن تاسیس تقاریب
گورنر آج افتتاح کریں گے
حیدرآباد۔/17ستمبر، ( پریس نوٹ ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن 15ستمبر کو دن کے 11بجکر 15منٹ پر عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمنس کوٹھی پر دو روزہ جشن تاسیس کا افتتاح کریں گے۔ ویمنس کالج کوٹھی کی تاسیس کے 90سال کی تکمیل پر 18تا20ستمبر دو روزہ جشن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ادب، فنون لطیفہ اور سائنس کے شعبوں کی طرف سے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مصوری، ڈیزائننگ وغیرہ کے کئی پروگراموں کے علاوہ 19ستمبر کی شب عمارت ریزیڈنسی کے روبرو ایک خصوصی تہذیبی پروگرام بھی منعقد کیا گیا ہے۔