میڈیکل میں یومیہ اجرت کے ملازمین کو اجرتیں جاری کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ /29 نومبر (پریس نوٹ) مسٹر محمد شبیر احمد صدر و سینئر ٹریڈ یونانیسٹ ، محمد فاروق اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلت ایمپلائز یونین ملحقہ ٹی آر ایس کے وی نے ایک مشترکہ بیان میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر اربن حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 25 سال سے روزانہ اجرت پر خدمات انجام دے رہے ملازمین سپرائر فیلڈ ورکرس اور فیلڈ ورکرس (SFW & FW) جو کہ ماہ جنوری 2015 ء سے تنخواہوں سے محروم ہیں فی الفور ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ضروری اقدامات کریں ۔ ملازمین فاقہ کشی کی زندگی گزاررہے ہیں جو کہ حکومت کے لئے لمحہ فکر ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اندرون پندرہ یوم تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج منظم کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔