حیدرآباد 14 جون (پریس نوٹ) ڈاکٹر غلام احمد ہیلتھ ٹرسٹ کی فلاحی خدمات اب محتاج تعارف نہیں رہیں جو گزشتہ 11 برسوں سے بلا کسی تشہیر کے مستحق و نادار افراد کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرتا آرہا ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ اپنی فلاحی خدمات کو توسیع دیتے ہوئے طبی کورسیس جیسے ایم ڈی، ڈی فارما یا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور نرسنگ میں زیرتعلیم مستحق و نادار طلباء (لڑکے و لڑکیاں) کو تعلیمی وظائف (اسکالرشپس) جاری کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ اعلیٰ ڈگری کے طلباء قابل ترجیح ہوں گے۔ خواہشمند طلباء اپنی درخواستیں تعلیمی، شخصی اور مالی کفائف پر مبنی تفصیلات کے ساتھ ٹرسٹ کے دفتر ای میل dr.gahealthtrust@gmail.com پر روانہ کریں۔ اپنی درخواست میں یہ ضرور وضاحت کریں کہ آپ کو اس اسکالرشپ کی کیوں ضرورت ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9848412109 پر ربط کریں۔