میڈیکل انٹرنس ٹسٹ بے قاعدگیوں کی رپورٹ گورنر کو پیش

حیدرآباد 29 مارچ ( سیاست نیوز ) سی بی آئی ڈی سربراہ مسٹر کرشنا پرساد نے آج شام گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور گذشتہ دنوں منعقدہ میڈیکل پی جی کورسیس میں داخلہ کے حصول کیلئے انٹرنس ٹسٹ میں مبینہ متعدد بے قاعدگیوں کی رپورٹ سے گورنر کو واقف کروایا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیکل پی جی کورسیس داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹ میں متعدد بے قاعدگیوں کی گورنر سے مختلف جماعتوںنے نمائندگی کر کے ان کی مکمل تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس مطالبہ کی روشنی میں مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے فوری متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو طلب کر کے ان بے قاعدگیوں کی سی بی سی آئی ڈی کے دریعہ مکمل تحقیقات کر کے اندرون 72 گھنٹے انہیں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی تھی ۔