میڈیسن کے شعبہ میں تین سائنسدانوں کو نوبل انعام

اسٹاک ہوم ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جینئیٹس جیفری ہال، مائیکل روزباش اور مائیکل ینگ کو آج میڈیسن کے شعبہ میں نوبل انعام سے سرفراز کیا گیا جنہوں نے نہ صرف انسانوں میں بلکہ دیگر حشرات الارض میں پائی جانے والی اُس داخلی بائیولوجیکل کلاک پر تفصیلی معلومات پیش کی جو ان کے سونے اور جاگنے کے عمل کی نگرانی کرتی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کس طرح پیڑپودے، جانور اور انسان اپنے بائیولوجیکل ریدھم زمین پر پیدا ہونے والے تغیرات کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ ہال کی عمر 72 سال، روز باش کی عمر 73 اور ینگ کی عمر 68 سال ہے۔