نئی دہلی۔ 11 ستمبر (پی ٹی آئی) پریس کونسل آف انڈیا کے چیرپرسن جسٹس (ریٹائرڈ) مارکنڈے کاٹجو نے چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کے میڈیا کے تعلق سے کئے گئے ریمارکس کو قابل اعتراض قرار دیا اور کہا کہ ’’جمہوریت میں اس طرح کا ریمارک ناقابل فہم ہے‘‘۔ اپنے ایک بیان میں سابق جج سپریم کورٹ نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ کے سی آر نے حال ہی میں میڈیا کے خلاف ریمارک کرتے ہوئے اس کو 10 کیلومیٹر گہرائی تک دفن کردینے اور اس کو گردن تک زمین میں دھنسانے کا بیان دیا تھا۔ کاٹجو نے کہا کہ اگر ٹی وی چیانل نے بھی اس طرح کے توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں تو یہ غلط ہے۔ میڈیا کو اس طرح کے ریمارکس اور زبان کے استعمال سے احترازکرنا چاہئے۔