حیدرآباد۔/7مئی، ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج رائے دہی کے دوران سیما آندھرا علاقوں میں کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کارکنوں کی جانب سے حملے کرنے اور انہیں شدید زدوکوب کرنے کے پیش آئے واقعات کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے ان واقعات میں ملوث تمام خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پولیس عہدیداروں بالخصوص ریاستی چیف الکٹورل آفیسر سے بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے
ضلع کڑپہ کے میدکور اور جملامڈگو میں پولنگ بوتھس کے پاس تلگودیشم پارٹی کارکنوں پر حملے کرنے کے پیش آئے واقعات کی سخت مذمت کی اور ان واقعات میں ملوث پائے جانے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کارکنوں نے تلگودیشم پارٹی کارکنوں پر حملوں کے ذریعہ رائے دہندوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔