میڈیا پر تحدیدات غیر جمہوری : ملو روی کا بیان

حیدرآباد 24 فبروری ( این ایس ایس) سینئر کانگریس لیڈر ملو روی نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے سیکریٹریٹ سی بلاک میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی کی مذمت کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملو روی نے کہا کہ میڈیا پر تحدیدات عائد کرنا جمہوری اصولوں کے مغائر ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کی جانب سے میڈیا کو ہیلت کارڈز کی فراہمی اور کارپس فنڈ کے قیام کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ ملک میں میڈیا کو اس طرح کی مراعات نہیں بلکہ مکمل آزادی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ مسلسل اے بی این آندھرا جیوتی چینل کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے مشیروں کے مشوروں کو قبول کرتے ہوئے میڈیا پر تحدیدات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔