نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا کی ذرائع ابلاغ کو مختلف افراد کے ان کی قیامگاہ پر آمد و رفت سے متعلق دستاویزات کی خبریں شائع نہ کرنے کی پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت ایل بنچ نے تاہم کہا کہ یہ مسئلہ ڈائرکٹر کی قیامگاہ پر آنے والے افراد کیلئے رکھی ہوئی لاگ بک کی وجہ سے پھیلا ہے۔ ان کی قیامگاہ پر آمد ایک ’حساس‘ مسئلہ ہے اور امید ظاہر کی کہ میڈیا ذمہ داری سے کارروائی کریگا ۔ عدالت نے سنہا کے مشیر قانونی کی میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔