میڈیا میں رشوت ستانی افسوسناک:وزیراعظم

صحافت کو پاک صاف ہونا چاہئے، ملیالہ منورما گروپ کو مبارکباد
نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے خود احتسابی کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ صحافت کے اندر بھی بعض ارکان رشوت ستانی میں ملوث ہوتے ہیں۔ صحافت کو چاہئے کہ وہ ان افراد کو اپنی صف سے دور کردیں۔ ہمارے ملک میں صاف و شفاف آزادانہ میڈیا ہی ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔