پنجی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ گوا منوہر پاریکر نے آج میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ طور پر اپوزیشن سے رقومات اینٹھنتے ہوئے ’’پیڈ نیوز‘‘ کو تقویت دے رہے ہیں۔ اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آخر ان کی تعلیمی لیاقت کیا ہے ؟ ان کی ماہانہ تنخواہ کیا ہے ؟ ایک نیوز ریڈر کتنا کمار لیتا ہے ؟ شائد 25000 روپئے ماہانہ صحافیوں کی زیادہ تعداد گیجویشن کی ہوئی ہے۔ اس برادری کا شمار مفکرین یا دانشوروں میں نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ گوا میں پیسے لیکر خبریں شائع کرنا عام بات ہے ۔ کانگریس کو بھی درپردہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا اکہ ہم جانتے ہیں کہ کونسی سیاسی جماعت کونسا اخبار چلاتی ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کونسے اخبار کو کونسی سیاسی پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔